0
Wednesday 22 Oct 2014 13:49

عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بعد سی ڈی کے عملے نے صفائی کے کام کا آغاز کر دیا

عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بعد سی ڈی کے عملے نے صفائی کے کام کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بعد سی ڈی اے کے عملے نے صفائی کے کام کا آغاز کر دیا۔ دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں سے آئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے اسلام آباد سے اپنے گھروں کی جانب رخ کر لیا ہے۔ سی ڈے کے عملے کا کہنا ہے کہ شاہراہ دستور کو مکمل طور پر صاف کرنے میں مہینے سے زائد کا وقت درکار ہوگا۔ اسلام آباد میں گذشتہ رات پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد عوامی تحریک کے کارکناں نے واپس اپنے گھروں کا رخ کر لیا ہے۔ کارکنان کی واپسی کے ساتھ ہی سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کا عملہ بھی حرکت میں آگیا اور شاہراہ دستور پہنچ گیا۔ سی ڈے اے کے عملے نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہر سکیٹر میں 20 بندوں کو بھیجا گیا ہے، دھرنے کے باعث شاہراہ دستور کی مہینے سے زیادہ صفائی نہیں کی گئی، صفائی کا عمل مکمل کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش