QR CodeQR Code

ملک میں نئے صوبے بنانیکا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، سینیٹر حاصل بزنجو

22 Oct 2014 21:30

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اللہ یار میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ 9 سو ارب ڈالر کے ریکوڈک منصوبے پر ایک ڈپٹی سیکرٹری نے معاہدہ کیا تھا، جو صوبے کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ ملک میں نئے صوبے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ نئے صوبے بنانا ایک بڑا پنڈورا بکس ہے۔ جیسے کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا ہے۔ ملک میں مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اگر دھرنوں سے حکومت گرائی گئی تو پھر ملک میں کوئی جماعت بھی اپنی حکومت کی مدت پوری نہیں کرپائے گی۔ عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنے 20 روز کے اندر ہی ختم ہوگئے تھے۔ ان کے دھرنوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بلوچستان کی مخلوط حکومت میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔ جنوری کے بعد سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ بند ہو گئی ہے اور لاپتہ افراد کے حوالے سے کام جاری ہے۔ 9 سو ارب ڈالر کے ریکوڈک منصوبے پر ایک ڈپٹی سیکرٹری نے معاہدہ کردیا، جو صوبے کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی۔ اگر یہاں انصاف ہوتا تو ایسے لوگوں کو سرعام پھانسی دی جاتی۔ بلوچستان حکومت صوبے میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 415994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415994/ملک-میں-نئے-صوبے-بنانیکا-شوشہ-چھوڑا-جا-رہا-ہے-سینیٹر-حاصل-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org