0
Wednesday 22 Oct 2014 21:30

ملک میں نئے صوبے بنانیکا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، سینیٹر حاصل بزنجو

ملک میں نئے صوبے بنانیکا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، سینیٹر حاصل بزنجو
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ ملک میں نئے صوبے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ نئے صوبے بنانا ایک بڑا پنڈورا بکس ہے۔ جیسے کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا ہے۔ ملک میں مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اگر دھرنوں سے حکومت گرائی گئی تو پھر ملک میں کوئی جماعت بھی اپنی حکومت کی مدت پوری نہیں کرپائے گی۔ عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنے 20 روز کے اندر ہی ختم ہوگئے تھے۔ ان کے دھرنوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بلوچستان کی مخلوط حکومت میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔ جنوری کے بعد سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ بند ہو گئی ہے اور لاپتہ افراد کے حوالے سے کام جاری ہے۔ 9 سو ارب ڈالر کے ریکوڈک منصوبے پر ایک ڈپٹی سیکرٹری نے معاہدہ کردیا، جو صوبے کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی۔ اگر یہاں انصاف ہوتا تو ایسے لوگوں کو سرعام پھانسی دی جاتی۔ بلوچستان حکومت صوبے میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 415994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش