QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمٰن پر حملے کی ذمہ داری کالعدم جنداللہ تنظیم نے قبول کرلی

24 Oct 2014 11:34

اسلام ٹائمز: نامعلوم مقام سے کوئٹہ کے مقامی میڈیا ہاؤس سے گفتگو میں تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک جمہوریت پسند شخصیت ہیں۔ جبکہ ہماری جنگ اسی جمہوریت کے خلاف ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ان کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان پر حملے کی ذمہ داری کالعدم جنداللہ نامی تنظیم نے قبول کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شام کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر مولانا مفتی محمود کانفرنس کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان کے قافلے میں خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم جنداللہ نامی تنظیم نے قبول کرلی۔ جنداللہ کے کمانڈر کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک جمہوریت پسند شخصیت ہیں جبکہ ہماری جنگ اسی جمہوریت کے خلاف ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ان کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 416193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416193/مولانا-فضل-الرحم-ن-پر-حملے-کی-ذمہ-داری-کالعدم-جنداللہ-تنظیم-نے-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org