QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، فورسز کی کارروائی میں 20 دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے

26 Oct 2014 22:20

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک اہم جنگجو ملک طاہر سمیت 20 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 20 دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب کامیاب کارروائی میں 20 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔ دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک اہم جنگجو ملک طاہر سمیت 20 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 5 ٹھکانے تباہ بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 416606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416606/خیبر-ایجنسی-فورسز-کی-کارروائی-میں-20-دہشت-گرد-اپنے-منطقی-انجام-کو-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org