QR CodeQR Code

لندن، کشمیر ملین مارچ میں بلاول بھٹو پر بوتلوں کی بارش

27 Oct 2014 09:42

اسلام ٹائمز: بلاول بھٹو خطاب کیلئے اسٹیج پر آئے تو کچھ لوگوں نے مخالفانہ نعرے بازی شروع کردی، اسٹیج پر پانی کی بوتلیں بھی پھینکی گئیں، جس کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ لندن میں کشمیر ملین مارچ میں بلاول بھٹو کا دیدار مقبوضہ کشمیر کاز کیلئے آواز اٹھانے والوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی تقریر کے دوران خوب ہلڑ بازی ہوئی اور نعرے بھی لگے۔ جبکہ آصفہ بھٹو نے اِسے بھارتی ایجنٹوں کی شرارت قرار دے دیا۔ لندن میں ہوا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کیلئے ملین مارچ، جس کی قیادت بیرسٹر سلطان محمود نے کی، پیپلزپارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید بھی شریک ہوئے۔ بلاول بھٹو خطاب کیلئے اسٹیج پر آئے تو کچھ لوگوں نے مخالفانہ نعرے بازی شروع کردی، اسٹیج پر پانی کی بوتلیں بھی پھینکی گئیں، ماحول کشیدہ ہوگیا، تاہم منتظمین نے صورت حال سنبھال لی۔


خبر کا کوڈ: 416641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416641/لندن-کشمیر-ملین-مارچ-میں-بلاول-بھٹو-پر-بوتلوں-کی-بارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org