QR CodeQR Code

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں، محمود عباس

28 Oct 2014 18:26

اسلام ٹائمز: فلسطینی صدر نے باراک اوباما کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ محمود عباس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر باراک اوباما کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ امریکہ مداخلت کرکے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کروائے۔ فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ مداخلت کرکے مظالم بند کروائے۔ فلسطینی صدر نے امریکی صدر باراک اوباما کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ فلسطینی صدر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 416941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416941/فلسطینیوں-کیخلاف-اسرائیلی-مظالم-بڑھ-رہے-ہیں-محمود-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org