QR CodeQR Code

محرم الحرام، ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، علامہ ساجد نقوی سمیت 215 علماء و ذاکرین

30 Oct 2014 10:38

اسلام ٹائمز: ڈی سی او ڈیرہ نے ہوم سیکرٹری کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش، پانچ افراد سے زائد کے اجتماع، ایل پی جی سلنڈر، کھلا پٹرول و تیزاب کی فروخت، سات محرم سے موٹرسائیکل چلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی، جبکہ 215 علماء و ذاکرین کی بھی ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی سی ڈیرہ وقار علی خان نے ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔ جس کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں سے یا تعلق رکھنے والے 215 علماء و ذاکرین کی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بھی تقریب یا پروگرام میں شرکت پر پابندی عائدکر دی ہے۔ جن علماء و ذاکرین پر پابندی عائدکی گئی ہے ان میں علامہ ساجد علی نقوی، آغا اظہر شیرازی، علی حسن، علامہ نذیر حسین اور عبدالغفار سمیت دیگر علماء و زاکرین شامل ہیں۔ اسی طرح اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائدکی گئی ہے, اور پانچ افراد سے زائد کا اکھٹا ہونا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے پر عاشورہ تک ایل پی جی سلنڈر, کھلا پیٹرول و تیزاب کی فروخت پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ ساتویں محرم سے دسویں محرم تک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ موبائل پر بھی نویں محرم سے صبح چھ بجے سے لیکر گیارھویں محرم کی صبح 11 بجے تک بندش ہوگی۔ ان پابندیوں کااطلاق قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پیرا ملٹری فورسز کے جوانوں پرنہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 417164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417164/محرم-الحرام-ڈی-آئی-خان-میں-دفعہ-144-نافذ-علامہ-ساجد-نقوی-سمیت-215-علماء-ذاکرین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org