QR CodeQR Code

ہمارے دھرنے نے حکمران جماعت کے گونگے ارکان کو زبان دی، ڈاکٹر طاہر القادری

1 Nov 2014 21:27

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے پر ہمارے خلاف مہم جاری ہے، مگر یہ منفی پروپیگنڈا کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، یہ مہم اپنی موت آپ مر جائے گی اور انقلاب کا سفر جاری گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنے نے ہی حکمران جماعت کے گونگے ارکان کو زبان دے دی ہے اور یہ ہماری کامیابی ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور بڑی تعداد نے ہمارے ساتھ انقلاب کے سفر میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جبکہ میں 7 نومبر سے امریکہ میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی کا آغاز کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 417632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417632/ہمارے-دھرنے-نے-حکمران-جماعت-کے-گونگے-ارکان-کو-زبان-دی-ڈاکٹر-طاہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org