0
Saturday 1 Nov 2014 21:27

ہمارے دھرنے نے حکمران جماعت کے گونگے ارکان کو زبان دی، ڈاکٹر طاہر القادری

ہمارے دھرنے نے حکمران جماعت کے گونگے ارکان کو زبان دی، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے پر ہمارے خلاف مہم جاری ہے، مگر یہ منفی پروپیگنڈا کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، یہ مہم اپنی موت آپ مر جائے گی اور انقلاب کا سفر جاری گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنے نے ہی حکمران جماعت کے گونگے ارکان کو زبان دے دی ہے اور یہ ہماری کامیابی ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور بڑی تعداد نے ہمارے ساتھ انقلاب کے سفر میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، جبکہ میں 7 نومبر سے امریکہ میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی کا آغاز کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 417632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش