QR CodeQR Code

سامراجی طاقتوں کو شکست فاش دینے کیلئے حسینی کردار ادا کرنا ہو گا، راغب نعیمی

2 Nov 2014 18:02

اسلام ٹائمز: جامعہ نعیمہ میں علما ومشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارنہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، ملک میں قائم امن کے لئے حکومت اور شہریوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا، ہمیں وطن عزیز میں دین کے نام پر انتہا پسندی کو ہوا دینے والوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ نعیمین ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور ممتاز عالم دین مولانا راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمہ گڑھی شاہو لاہور میں علما ومشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارنہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، ملک میں قائم امن کے لئے حکومت اور شہریوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وطن عزیز میں دین کے نام  پر انتہا پسندی کو ہوا دینے والوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اردگرد پھیلے انسان نما شر پسندوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نےکہا کہ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے جو محبت، اخوت، برداشت اور صبرو تحمل کا درس دیتا ہے۔ سامراجی طاقتوں کو شکست فاش دینے کیلئے حسینی کردار ادا کرنا ہو گا۔ سیدنا امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر کے وہ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کو جبر واستبداد کیخلاف جہاد کا درس دیتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 417747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417747/سامراجی-طاقتوں-کو-شکست-فاش-دینے-کیلئے-حسینی-کردار-ادا-کرنا-ہو-گا-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org