QR CodeQR Code

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک گیر کرکے دہشتگردوں کا پورے ملک سے صفایا کیا جائے، الطاف حسین

3 Nov 2014 03:42

اسلام ٹائمز: واہگہ بارڈر پر خودکش حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ قائد نے کہا کہ دھماکا پاکستانی فوج اور حکومت کیلئے چیلنج ہے، وزیرستان میں فوجی آپریشن کے باعث دہشت گرد پھیل گئے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے واہگہ بارڈر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان میں فوجی آپریشن کے باعث دہشت گرد پھیل گئے، تخریب کاروں کا پورے ملک سے صفایا کیا جائے۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں پاک بھارت سرحد واہگہ بارڈر پر خودکش حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا پاکستانی فوج اور حکومت کیلئے چیلنج ہے، اسپتالوں میں خون کی کمی ہے، عوام عطیات دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان میں فوجی آپریشن کے باعث دہشتگرد ملک میں پھیل گئے، آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے، دہشتگردوں کا پورے ملک سے صفایا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 417787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417787/آپریشن-ضرب-عضب-کا-دائرہ-ملک-گیر-کرکے-دہشتگردوں-پورے-سے-صفایا-کیا-جائے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org