QR CodeQR Code

قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے، میجر جنرل عاصم باجوہ

3 Nov 2014 21:34

اسلام ٹائمز: سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر آج کی پروقار تقریب قوم کے عزم کی عکاس ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے۔ واہگہ بارڈر پر آج کی پروقار تقریب قوم کے عزم کی عکاس ہے۔ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر آج کی پروقار تقریب قوم کے عزم کی عکاس ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب روایتی جوش و جذبے سے منعقد ہوئی۔ گذشتہ روز واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملے میں 57 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 417900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417900/قوم-دہشتگردی-کے-خاتمے-لئے-متحد-ہے-میجر-جنرل-عاصم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org