0
Monday 3 Nov 2014 21:34

قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے، میجر جنرل عاصم باجوہ

قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے، میجر جنرل عاصم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے۔ واہگہ بارڈر پر آج کی پروقار تقریب قوم کے عزم کی عکاس ہے۔ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر آج کی پروقار تقریب قوم کے عزم کی عکاس ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب روایتی جوش و جذبے سے منعقد ہوئی۔ گذشتہ روز واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملے میں 57 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 417900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش