QR CodeQR Code

جیل میں 60 خطرناک دہشتگرد بھی قید ہیں

کوئٹہ جیل پر حملے کا شدید خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

4 Nov 2014 22:18

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز سیکرٹری داخلہ بلوچستان، آئی جی بلوچستان پولیس اور کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر اعلٰی عہدیداران نے جیل کے دورے کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا ایک مرتبہ پھر تفصیلی جائزہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل پر حملے کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ جیل کی فورس کے ساتھ ایف سی اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق عاشورہ محرم کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ پر ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور جیل فورس کے ساتھ ساتھ ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری، آر آر جی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ جیل سے ملحقہ سمنگلی روڈ کے ایک حصے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کمشنر کوئٹہ کمبر دشتی، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز اعتزاز کورایا نے آئی جی جیل خانہ جات بشیر بنگلزئی کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں اس وقت 1053 قیدی قید ہیں۔ جن میں سے 60 قیدی انتہائی ہائی پرفال ہیں۔


خبر کا کوڈ: 417999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417999/کوئٹہ-جیل-پر-حملے-کا-شدید-خطرہ-سکیورٹی-ہائی-الرٹ-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org