0
Tuesday 4 Nov 2014 22:18
جیل میں 60 خطرناک دہشتگرد بھی قید ہیں

کوئٹہ جیل پر حملے کا شدید خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

کوئٹہ جیل پر حملے کا شدید خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل پر حملے کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ جیل کی فورس کے ساتھ ایف سی اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق عاشورہ محرم کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ پر ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور جیل فورس کے ساتھ ساتھ ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری، آر آر جی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ جیل سے ملحقہ سمنگلی روڈ کے ایک حصے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کمشنر کوئٹہ کمبر دشتی، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز اعتزاز کورایا نے آئی جی جیل خانہ جات بشیر بنگلزئی کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں اس وقت 1053 قیدی قید ہیں۔ جن میں سے 60 قیدی انتہائی ہائی پرفال ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش