QR CodeQR Code

صیہونی فورسز مسجد اقصٰی میں داخل، مزاحمت پر 20 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا

5 Nov 2014 14:30

اسلام ٹائمز: مسجد اقصٰی کے کمپاونڈ سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں اور دھواں اٹھ رہا ہے۔ صیہونی سکیورٹی فورسز کیجانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اسٹن گرینیڈ کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جسکے نتیجہ میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی سکیورٹی فورسز مسجد اقصٰی کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوگئی، جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں نے مزاحمت کی اور صیہونی سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا، صیہونی فورسز کے ساتھ تصادم میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ صیہونی سکیورٹی فورسز نے مسجد اقصٰی میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد مسجد اقصٰی کے ارد گرد تعینات صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو قبلہ اول سے دور رکھنے کے لئے ان پر لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کی شیلنگ بھی کی ہے۔ جھڑپوں کے دوران بیس نمازی زخمی ہوئے، صیہونی فوج نے مسجد میں پچاس سال سے کم عمر کے مسلمان مرد و خواتین کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 418072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418072/صیہونی-فورسز-مسجد-اقص-ی-میں-داخل-مزاحمت-پر-20-فلسطینیوں-کو-زخمی-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org