QR CodeQR Code

مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، مولانا فضل الرحمان خلیل

9 Nov 2014 09:39

اسلام ٹائمز: انصار الامہ کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر فائرنگ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے، اقوام متحدہ بھی امریکی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انصار امہ پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان خلیل نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، جس کا عالمی برادری نوٹس لے، اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، اسلام آباد سے جاری بیان میں انصار الامہ کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر فائرنگ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے، اقوام متحدہ بھی امریکی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 418626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418626/مسجد-الاقصی-میں-نمازیوں-پر-فائرنگ-کرکے-اسرائیلی-فوج-نے-عالمی-قوانین-کی-دھجیاں-اڑا-دی-ہیں-مولانا-فضل-الرحمان-خلیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org