0
Sunday 9 Nov 2014 09:39

مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، مولانا فضل الرحمان خلیل

مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، مولانا فضل الرحمان خلیل
اسلام ٹائمز۔ انصار امہ پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان خلیل نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، جس کا عالمی برادری نوٹس لے، اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، اسلام آباد سے جاری بیان میں انصار الامہ کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر فائرنگ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے، اقوام متحدہ بھی امریکی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 418626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش