QR CodeQR Code

کمانڈر منصور مہمند امیر، محمد خراسانی ٹی ٹی پی کا مرکزی ترجمان مقرر

9 Nov 2014 18:06

اسلام ٹائمز: فضل اللہ نے کہا ہے کہ شاہد اللہ شاہد کی معزولی کے بعد ٹی ٹی پی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام طالبان مہمند ایجنسی میں کمانڈرمنصور مہمند کی زیر قیادت جہاد جاری رکھیں گے۔ آڈیو پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں ٹی ٹی پی فضل اللہ گروپ لشکر اسلام کے ساتھ مل کر جہادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیرمولانافضل اللہ نے مہمند ایجنسی کے لئے کمانڈر منصور مہمند کو نیا امیر جبکہ محمد خراسانی کوٹی ٹی پی کا مرکزی ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیرمولانا فضل اللہ نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کی رہبر شوریٰ نے حلقہ مہمند ایجنسی کے لئے کمانڈر منصور مہمند کو نیا امیرجبکہ محمد خراسانی کو مرکزی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ فضل اللہ نے کہا ہے کہ شاہد اللہ شاہد کی معزولی کے بعد ٹی ٹی پی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام طالبان مہمند ایجنسی میں کمانڈرمنصور مہمند کی زیر قیادت جہاد جاری رکھیں گے۔ آڈیو پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں ٹی ٹی پی فضل اللہ گروپ لشکر اسلام کے ساتھ مل کر جہادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 418714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418714/کمانڈر-منصور-مہمند-امیر-محمد-خراسانی-ٹی-پی-کا-مرکزی-ترجمان-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org