QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی میں دھماکہ، امن لشکر کا اہلکار جاں بحق، 2 اہلکار زخمی

10 Nov 2014 15:53

اسلام ٹائمز: لیویز ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نرے بابا میں امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، اور جاتے جاتے چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد نصب کرگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں دھماکے سے امن لشکر کا اہلکار جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے، لیویز ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نرے بابا میں امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، اور جاتے جاتے چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد نصب کرگئے، جس کے بعد امن لشکر کے رضا کاروں نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا۔ اس دوران نصب کیا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں امن لشکر کا اہم کمانڈر جاں بحق اور 2 رضا کار زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 418855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418855/خیبر-ایجنسی-میں-دھماکہ-امن-لشکر-کا-اہلکار-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org