0
Monday 10 Nov 2014 15:53

خیبر ایجنسی میں دھماکہ، امن لشکر کا اہلکار جاں بحق، 2 اہلکار زخمی

خیبر ایجنسی میں دھماکہ، امن لشکر کا اہلکار جاں بحق، 2 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں دھماکے سے امن لشکر کا اہلکار جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے، لیویز ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نرے بابا میں امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑپ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، اور جاتے جاتے چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد نصب کرگئے، جس کے بعد امن لشکر کے رضا کاروں نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا۔ اس دوران نصب کیا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں امن لشکر کا اہم کمانڈر جاں بحق اور 2 رضا کار زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 418855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش