QR CodeQR Code

خاندان رسالتﷺ نے اپنا خون بہا کر اور گھر بار لٹا کر ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیا، سید محمد ذکریا

10 Nov 2014 18:58

اسلام ٹائمز: ضلعی امیر جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ہمیں فرقہ وارانہ فسادات میں الجھا کر تباہ کرنا چاہتی ہیں، ہمیں آپس کے اتحاد سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد کے ضلعی امیر سید محمد زکریا نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی تاریخ کا وہ عظیم الشان باب ہے، جو رہتی دنیا تک بہادری کا پیغام دیتا رہے گا، واقعہ کربلا کائنات کا وہ ظلم ہے، جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ خاندان رسالتﷺ نے اپنا خون بہا کر اور گھر بار لٹا کر آئندہ آنے والی نسلوں کو جو پیغام دیا اس کو آج اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسوہ حسینیؑ پر عمل کرتے ہوئے ظالم کا سر جھکانا ہو گا اور مظلوموں کے لئے آواز اٹھانا ہو گی، غیر ملکی قوتیں ہمیں فرقہ وارانہ فسادات میں الجھا کر تباہ کرنا چاہتی ہیں، ہمیں آپس کے اتحاد سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 418892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418892/خاندان-رسالتﷺ-نے-اپنا-خون-بہا-کر-اور-گھر-بار-لٹا-ظلم-کیخلاف-ڈٹ-جانے-کا-پیغام-دیا-سید-محمد-ذکریا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org