QR CodeQR Code

فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین کا مطالبہ

11 Nov 2014 13:01

اسلام ٹائمز: اراکین رابطہ کمیٹی سے ٹیلی فونک گفتگو میں متحدی قائد نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اورفاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دینے سے ملک مضبوط ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے اور فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔ الطاف حسین نے یہ مطالبہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گفتگو میں فاٹاکے عوام کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اورفاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دینے سے ملک مضبوط ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 418977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418977/فاٹا-کو-ایک-الگ-صوبے-کی-حیثیت-دی-جائے-الطاف-حسین-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org