QR CodeQR Code

پاکستان کی داخلی سیاست میں امریکہ کو کوئی کردار نہیں، رچرڈ اولسن

12 Nov 2014 12:35

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے امریکی امداد میں کمی کا تاثر درست نہیں، امریکی امداد تجارت اور سرمایہ کاری کی صورت میں جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی داخلی سیاست میں امریکہ کو کوئی کردار نہیں، توقع ہے کہ موجودہ اداروں کے ذریعے سیاسی بحران کا حل نکال لیا جائیگا۔ اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے امریکی امداد میں کمی کا تاثر درست نہیں، امریکی امداد تجارت اور سرمایہ کاری کی صورت میں جاری رہے گی، رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو تنہاء چھوڑنے کی غلطی نہیں دہرائے گا، رواں سال انخلا مکمل ہونے کے بعد بھی نو ہزار آٹھ سو فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 419137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419137/پاکستان-کی-داخلی-سیاست-میں-امریکہ-کو-کوئی-کردار-نہیں-رچرڈ-اولسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org