QR CodeQR Code

دتہ خیل میں پاک فضائیہ کی بمباری، غیر ملکیوں سمیت 30 دہشتگرد ہلاک، خفیہ ٹھکانے تباہ

14 Nov 2014 12:57

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس دوران تیس دہشتگرد مارے گئے جن میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت تیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج صبح شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس دوران تیس دہشتگرد مارے گئے، جن میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے چھ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 419471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419471/دتہ-خیل-میں-پاک-فضائیہ-کی-بمباری-غیر-ملکیوں-سمیت-30-دہشتگرد-ہلاک-خفیہ-ٹھکانے-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org