0
Friday 14 Nov 2014 12:57

دتہ خیل میں پاک فضائیہ کی بمباری، غیر ملکیوں سمیت 30 دہشتگرد ہلاک، خفیہ ٹھکانے تباہ

دتہ خیل میں پاک فضائیہ کی بمباری، غیر ملکیوں سمیت 30 دہشتگرد ہلاک، خفیہ ٹھکانے تباہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت تیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج صبح شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس دوران تیس دہشتگرد مارے گئے، جن میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے چھ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 419471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش