QR CodeQR Code

وزیراعلی پنجاب کی بھوانہ آمد پر سیلاب متاثرین مشتعل، " گو نواز گو" کے نعرے

14 Nov 2014 16:17

اسلام ٹائمز: سیلاب زدگان کی امداد کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حق نہیں دیا گیا اور پٹواریوں نے غلط رجسٹریشن کی جس کی وجہ سے امداد نہیں دی جا رہی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع چنیوٹ میں شہباز شریف کی بھوانہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کے موقع پر متاثرین نے شدید احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔ تفصیلات کے مطابق بھوانہ میں وزیراعلی پنجاب نے امدادی رقم کی دوسری قسط ادا کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب ختم کرنے کے بعد روانہ ہونے لگے، تو متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمیں حق نہیں دیا گیا اور پٹواریوں نے غلط رجسٹریشن کی جس کی وجہ سے امداد نہیں دی جا رہی۔ وزیراعلی نے اس سے قبل متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں سیلاب متاثرین کو 60 کروڑ روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں اور سیلاب متاثرین پریشان نہ ہوں، کیوں کہ مسائل ختم ہونے والے ہیں جبکہ پاک فوج، بحریہ اور ریسکیو کے اداروں نے متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 419496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419496/وزیراعلی-پنجاب-کی-بھوانہ-ا-مد-پر-سیلاب-متاثرین-مشتعل-گو-نواز-کے-نعرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org