0
Friday 14 Nov 2014 16:17

وزیراعلی پنجاب کی بھوانہ آمد پر سیلاب متاثرین مشتعل، " گو نواز گو" کے نعرے

وزیراعلی پنجاب کی بھوانہ آمد پر سیلاب متاثرین مشتعل، " گو نواز گو" کے نعرے
اسلام ٹائمز۔ ضلع چنیوٹ میں شہباز شریف کی بھوانہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کے موقع پر متاثرین نے شدید احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔ تفصیلات کے مطابق بھوانہ میں وزیراعلی پنجاب نے امدادی رقم کی دوسری قسط ادا کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب ختم کرنے کے بعد روانہ ہونے لگے، تو متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمیں حق نہیں دیا گیا اور پٹواریوں نے غلط رجسٹریشن کی جس کی وجہ سے امداد نہیں دی جا رہی۔ وزیراعلی نے اس سے قبل متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں سیلاب متاثرین کو 60 کروڑ روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں اور سیلاب متاثرین پریشان نہ ہوں، کیوں کہ مسائل ختم ہونے والے ہیں جبکہ پاک فوج، بحریہ اور ریسکیو کے اداروں نے متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 419496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش