QR CodeQR Code

علامہ شفقت سولنگی کے قتل کے الزام میں کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما اکرم معاویہ سمیت 3 افراد گرفتار

14 Nov 2014 19:44

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق اکرم معاویہ کے ہمراہ گرفتار ہونے والوں میں کالعدم سپاہ صحابہ ہی کے رہنما عبداللہ بروہی، غلام مصطفیٰ شر شامل ہیں جبکہ باقی دہشت گرد تاحال مفرور ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر خانپور میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امام جمعہ علامہ شفقت عباس سولنگی کے قتل کی ایف آئی آر کالعدم سپاہ صحابہ کے اکرم معاویہ، عبداللہ بروہی، غلام مصطفیٰ شر، اصغر آرائیں سمیت 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہونے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اکرم معاویہ، عبداللہ بروہی، غلام مصطفیٰ شر شامل ہیں جبکہ باقی دہشت گرد تاحال مفرور ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ خانپور میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے معروف عالم دین اور خانپور کے امام جمعہ علامہ شفقت عباس سولنگی کو شہید کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 419511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419511/علامہ-شفقت-سولنگی-کے-قتل-الزام-میں-کالعدم-سپاہ-صحابہ-رہنما-اکرم-معاویہ-سمیت-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org