0
Friday 14 Nov 2014 19:44

علامہ شفقت سولنگی کے قتل کے الزام میں کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما اکرم معاویہ سمیت 3 افراد گرفتار

علامہ شفقت سولنگی کے قتل کے الزام میں کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما اکرم معاویہ سمیت 3 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہر خانپور میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امام جمعہ علامہ شفقت عباس سولنگی کے قتل کی ایف آئی آر کالعدم سپاہ صحابہ کے اکرم معاویہ، عبداللہ بروہی، غلام مصطفیٰ شر، اصغر آرائیں سمیت 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہونے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اکرم معاویہ، عبداللہ بروہی، غلام مصطفیٰ شر شامل ہیں جبکہ باقی دہشت گرد تاحال مفرور ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ خانپور میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے معروف عالم دین اور خانپور کے امام جمعہ علامہ شفقت عباس سولنگی کو شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 419511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش