QR CodeQR Code

حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کر دی، یوسف رضا گیلانی

14 Nov 2014 22:39

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر اب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ سیاسی انتقام تصور کیا جائے گا اور حکومت کو ایسا ہی کرنا تھا تو بہت پہلے کرنا چاہیئے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر اب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ سیاسی انتقام تصور کیا جائے گا اور حکومت کو ایسا ہی کرنا تھا تو بہت پہلے کرنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن وقت سے پہلے ہوئے تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہو گا جب کہ شیخ رشید کی بات کو کون سنتا ہے، عوام پرامن ہیں اور رہیں گے، ملک میں نوجوانوں کا اصل نمائندہ بلاول بھٹو زرداری ہے۔


خبر کا کوڈ: 419535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419535/حکومت-نے-عمران-خان-کو-گرفتار-کرنے-میں-دیر-کر-دی-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org