QR CodeQR Code

فرانس، سیکڑوں افراد حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

15 Nov 2014 23:29

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق فرانس کا شمار دنیا کی پانچویں بڑی معیشت میں ہوتا ہے، جبکہ اس کی آبادی کا تیرہ فیصد حصہ یعنی آٹھ ملین افراد غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ امیروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی حکومت کی بچت پالیسیوں اور متوقع بجٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان بائیں بازوں کی تنظیموں نے کیا تھا، جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے صدر فرانسس اولاندے کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شہریوں کا کہنا تھا حکومتی بجٹ عوام دوست نہیں ہے، اس لئے پارلیمنٹ بجٹ کی منظوری نہ دے۔ رپورٹ کے مطابق فرانس میں غربت اور بے روز گاری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، فرانس کا شمار دنیا کی پانچویں بڑی معیشت میں ہوتا ہے، جبکہ اس کی آبادی کا تیرہ فیصد حصہ یعنی آٹھ ملین افراد غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ امیروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 419710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419710/فرانس-سیکڑوں-افراد-حکومت-کی-معاشی-پالیسیوں-کیخلاف-سڑکوں-پر-نکل-ا-ئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org