0
Saturday 15 Nov 2014 23:29

فرانس، سیکڑوں افراد حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

فرانس، سیکڑوں افراد حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی حکومت کی بچت پالیسیوں اور متوقع بجٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان بائیں بازوں کی تنظیموں نے کیا تھا، جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے صدر فرانسس اولاندے کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شہریوں کا کہنا تھا حکومتی بجٹ عوام دوست نہیں ہے، اس لئے پارلیمنٹ بجٹ کی منظوری نہ دے۔ رپورٹ کے مطابق فرانس میں غربت اور بے روز گاری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، فرانس کا شمار دنیا کی پانچویں بڑی معیشت میں ہوتا ہے، جبکہ اس کی آبادی کا تیرہ فیصد حصہ یعنی آٹھ ملین افراد غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ امیروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 419710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش