QR CodeQR Code

سعودی عرب، ایک ماہ میں ساتویں پاکستانی کا سرقلم

16 Nov 2014 01:12

اسلام ٹائمز: سعودی قوانین کے تحت سمگلنگ، ریپ، قتل، توہین مذہب، ڈکیتی سمیت کئی جرائم پر سزائے موت سنائی جاتی ہے، رواں ماہ میں سات پاکستانیوں کے سر قلم کئے جاچکے ہیں، بدقسمت نیاز محمد پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام تھا۔


اسلام ٹائمز۔ رواں ماہ میں سعودی قوانین کی تلواریں سات پاکستانیوں کے سرقلم کرچکی ہیں۔ سعودی عرب میں سمگلنگ، ریپ، قتل، توہین مذہب، ڈکیتی سمیت کئی جرائم پر سزائے موت سنائی جاتی ہے۔ جس پر عملدرآمد سر قلم کرکے کیا جاتا ہے۔ بدقسمت نیاز محمد ولد غلام محمد ساتواں پاکستانی ہے، جس کا رواں ماہ میں سر قلم کیا گیا ہے۔ نیاز محمد پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام تھا، جس کے بعد سعودی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ جس پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 419738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419738/سعودی-عرب-ایک-ماہ-میں-ساتویں-پاکستانی-کا-سرقلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org