QR CodeQR Code

لاہور سے ڈی آئی خان آنیوالی موٹرکار کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

18 Nov 2014 00:13

اسلام ٹائمز: جھنگ کے قریب ٹرک اور موٹر کار کے تصادم میں معروف تاجر ریاض چوہدری کی بیوی، بہن اور بھانجا موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ بہنوئی تاج محمد کو شدید زخمی حالت میں گاڑی کاٹ کر نکالا گیا اور ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت نازک ہونے کی بناء پر بعد میں جناح ہسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف تاجر اور پیس ہوٹل کے مالک چوہدری ریاض رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے بعد اپنی بیوی، سالی ،بھانجے اور بہنوئی تاج محمد کے ہمراہ اپنی موٹرکار میں ڈیرہ اسماعیل کیلئے روانہ ہوئے۔ جب گاڑی جھنگ کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چوہدری ریاض ایڈووکیٹ کی بیوی، سالی اور بھانجا موقع پرجاں بحق ہو گئے، جبکہ چوہدری ریاض اور ان کا بہنوئی تاج محمد شدید زخمی ہو گئے۔ موٹر کار کو کاٹ کر انہیں باہر نکالا گیا اور نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر حالت تشویشناک ہونے کے سبب بعد میں جناح ہسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعدجب نعشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے انکے آبائی علاقے عمر بازار محلہ دیوان صاحب لایا گیا توسینکڑوں افراد موجود تھے۔ جاں بحق ہونیوالے افرادکی نماز جنازہ سائنس کالج میں ادا کی گئی، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، بعدمیں انہیں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 420069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420069/لاہور-سے-ڈی-آئی-خان-آنیوالی-موٹرکار-کو-حادثہ-ایک-ہی-خاندان-کے-تین-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org