QR CodeQR Code

بغداد میں دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق، 29 زخمی، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک

18 Nov 2014 16:02

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ بغداد کی مارکیٹ میں ہوا، دوسرا دھماکہ عامریہ ضلعے میں ہوا دھماکوں کے نتیجے میں دس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، دو افراد نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ بغداد کی مارکیٹ میں ہوا، دوسرا دھماکہ عامریہ ضلعے میں ہوا دھماکوں کے نتیجے میں دس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، دو افراد نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ عراقی پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کو طبی امداد دی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 420177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420177/بغداد-میں-دھماکوں-کے-نتیجے-15-افراد-جاں-بحق-29-زخمی-زخمیوں-بعض-کی-حالت-نازک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org