QR CodeQR Code

پاراچنار میں معصوم طلباء پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے، آئی ایس او

18 Nov 2014 17:36

اسلام ٹائمز: مرکزی ترجمان محمد علی کا کہنا تھا کہ طالبعلموں کا قتل عام معاشرے سے اہل دانش کو ختم کرنے کی سازش ہے،پھر سے پاکستان کی سرزمین پر فرقہ واریت کے ناسور کو پھیلانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد علی نے پارہ چنار واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم طلباء پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، اگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جاتی تو انسانیت سوز واقعات جنم نہ لیتے۔  لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی، لسانی اور طبقاتی بنیادوں پر علماء، محب وطن اور معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس پر ہر پاکستانی کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور طالبعلموں کا قتل عام معاشرے سے اہل دانش کو ختم کرنے کی سازش ہے، فرقہ واریت کی آڑ میں اب تک سینکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا دیا گیا اور پھر سے پاکستان کی سرزمین پر فرقہ واریت کے ناسور کو پھیلانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے، حکومت بیرونی مداخلت اور پے رول پر جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 420228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420228/پاراچنار-میں-معصوم-طلباء-پر-حملہ-بزدلانہ-کاروائی-ہے-آئی-ایس-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org