0
Tuesday 18 Nov 2014 17:36

پاراچنار میں معصوم طلباء پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے، آئی ایس او

پاراچنار میں معصوم طلباء پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد علی نے پارہ چنار واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم طلباء پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، اگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جاتی تو انسانیت سوز واقعات جنم نہ لیتے۔  لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی، لسانی اور طبقاتی بنیادوں پر علماء، محب وطن اور معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس پر ہر پاکستانی کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور طالبعلموں کا قتل عام معاشرے سے اہل دانش کو ختم کرنے کی سازش ہے، فرقہ واریت کی آڑ میں اب تک سینکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا دیا گیا اور پھر سے پاکستان کی سرزمین پر فرقہ واریت کے ناسور کو پھیلانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے، حکومت بیرونی مداخلت اور پے رول پر جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 420228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش