QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی جاوید ہاشمی سے ملاقات، بہن کی وفات پر تعزیت کی

19 Nov 2014 12:47

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے کی، وفد میں سلیم عباس صدیقی، مہرسخاوت،وسیم عباس زیدی، شبر زیدی اور میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی سے اُن کی بہن کی وفات پر تعزیت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، جنوبی پنجاب کے میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی، سیکرٹری سیاسیات مہرسخاوت، سید شبررضا زیدی اور وسیم زیدی شامل تھے۔ رہنمائوں نے جاوید ہاشمی سے اظہارتعزیت کرتے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 420337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420337/ملتان-ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-جاوید-ہاشمی-سے-ملاقات-بہن-وفات-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org