0
Wednesday 19 Nov 2014 12:47

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی جاوید ہاشمی سے ملاقات، بہن کی وفات پر تعزیت کی

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی جاوید ہاشمی سے ملاقات، بہن کی وفات پر تعزیت کی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی سے اُن کی بہن کی وفات پر تعزیت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، جنوبی پنجاب کے میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی، سیکرٹری سیاسیات مہرسخاوت، سید شبررضا زیدی اور وسیم زیدی شامل تھے۔ رہنمائوں نے جاوید ہاشمی سے اظہارتعزیت کرتے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 420337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش