QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا سونامی لاڑکانہ میں جوش دکھانے کے لیے تیار

20 Nov 2014 18:44

اسلام ٹائمز: دو لاکھ کی گنجائش والے اس مقام پر تحریک انصاف نے پچاس ہزار کرسیاں لگانے کا اعلان کیا ہے، ایک طرف جہاں اسٹیج کی تیاری زور و شور سے جاری ہے دوسری طرف سانڈ سسٹم بھی رنگ جمانے کے لیے پہنچ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کا سونامی لاڑکانہ میں جوش دکھانے کے لیے تیار ہے۔ جلسے کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ لاڑکانہ کے علاقے علی آباد میں تحریک انصاف کا پنڈال سجایا جارہا ہے۔ دو لاکھ کی گنجائش والے اس مقام پر تحریک انصاف نے پچاس ہزار کرسیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک طرف جہاں اسٹیج کی تیاری زور و شور سے جاری ہے دوسری طرف سانڈ سسٹم بھی رنگ جمانے کے لیے پہنچ گیا۔ لائٹنگ کے لیے پول لگادیے گئے، کپتان کے کھلاڑیوں کو کل کے جلسے کا شدت سے انتظار ہے۔


خبر کا کوڈ: 420570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420570/تحریک-انصاف-کا-سونامی-لاڑکانہ-میں-جوش-دکھانے-کے-لیے-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org