QR CodeQR Code

سرگودہا، فورتھ شیڈول فہرستوں پر نظر ثانی کے احکامات

22 Nov 2014 23:51

اسلام ٹائمز: وزارت داخلہ پنجاب کے سیکشن آفیسر انٹرنل سکیورٹی عبدالمنان کی طرف سے ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں پراگرس رپورٹ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ محرم میں دہشتگردی کے مقدمات کی زد میں آنے والے افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیے جانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب کے سیکشن آفیسر انٹرنل سکیورٹی عبدالمنان کی طرف سے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈی سی اوز کو جاری مراسلہ کے ہمراہ نئی فہرستیں ارسال کرتے ہوئے فورتھ شیڈول لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ محرم کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی زد میں آنیوالے افراد کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈی سی اوز کو کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں پراگرس رپورٹ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 420918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420918/سرگودہا-فورتھ-شیڈول-فہرستوں-پر-نظر-ثانی-کے-احکامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org