0
Saturday 22 Nov 2014 23:51

سرگودہا، فورتھ شیڈول فہرستوں پر نظر ثانی کے احکامات

سرگودہا، فورتھ شیڈول فہرستوں پر نظر ثانی کے احکامات
اسلام ٹائمز۔ محرم میں دہشتگردی کے مقدمات کی زد میں آنے والے افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیے جانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب کے سیکشن آفیسر انٹرنل سکیورٹی عبدالمنان کی طرف سے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈی سی اوز کو جاری مراسلہ کے ہمراہ نئی فہرستیں ارسال کرتے ہوئے فورتھ شیڈول لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ محرم کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی زد میں آنیوالے افراد کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈی سی اوز کو کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں پراگرس رپورٹ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 420918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش