QR CodeQR Code

کراچی کو الگ کرکے اسرائیل جیسا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے، ایاز لطیف پلیجو

27 Nov 2014 20:18

صحافی : میثم عابدی

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں سندھی قوم پرست رہنما نے کہا کہ انتظامی لحاظ سے صوبے کا مطالبہ کرنے سے الطاف حسین ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں، سیاسی قوتوں کو سمجھنا ہوگا کہ سندھ جنوبی اشیا کی شہ رگ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک نے سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف 4 روزہ محبت سندھ بیدار ریلی کا آغاز کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ سندھ جنوبی ایشا کی شہ رگ ہے، کراچی کو الگ کرکے اسرائیل جیسا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت سندھ بیدار ریلی، سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف ہے، انتظامی لحاظ سے صوبے کا مطالبہ کرنے سے الطاف حسین ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں، سیاسی قوتوں کو سمجھنا ہوگا کہ سندھ جنوبی اشیا کی شہ رگ ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے حکمران وڈیرے اور جاگیرداروں نے تعلیم اور صحت کو ختم کردیا ہے، تھر میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں، سندھ میں نوجوانوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے تمام افراد ہمارے بھائی ہیں، اندرون سندھ اردو بولنے والوں کے پاس محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں، ریلی سندھ کے مختلف شہروں سے گزرتی ہوئی نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں 30 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 421761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421761/کراچی-کو-الگ-کرکے-اسرائیل-جیسا-ملک-بنانے-کی-سازش-جارہی-ہے-ایاز-لطیف-پلیجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org