0
Thursday 27 Nov 2014 20:18

کراچی کو الگ کرکے اسرائیل جیسا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے، ایاز لطیف پلیجو

کراچی کو الگ کرکے اسرائیل جیسا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے، ایاز لطیف پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک نے سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف 4 روزہ محبت سندھ بیدار ریلی کا آغاز کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ سندھ جنوبی ایشا کی شہ رگ ہے، کراچی کو الگ کرکے اسرائیل جیسا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت سندھ بیدار ریلی، سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف ہے، انتظامی لحاظ سے صوبے کا مطالبہ کرنے سے الطاف حسین ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں، سیاسی قوتوں کو سمجھنا ہوگا کہ سندھ جنوبی اشیا کی شہ رگ ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے حکمران وڈیرے اور جاگیرداروں نے تعلیم اور صحت کو ختم کردیا ہے، تھر میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں، سندھ میں نوجوانوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے تمام افراد ہمارے بھائی ہیں، اندرون سندھ اردو بولنے والوں کے پاس محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں، ریلی سندھ کے مختلف شہروں سے گزرتی ہوئی نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں 30 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
صحافی : میثم عابدی
خبر کا کوڈ : 421761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش