QR CodeQR Code

کراچی میں کانگو وائرس سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہلاکتیں چھ ہوگئیں

27 Nov 2014 20:36

صحافی : میثم عابدی

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹ کے مطابق پچپن سالہ خاتون اور 37 سالہ شخص خطرناک وائرس سے دم توڑ گئے، وائرس سے متاثرہ نورین سول ہسپتال میں زیر علاج تھی، متاثرہ شخص عبدالماجد نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جمعرات کو کانگو وائرس میں مبتلا دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ رواں برس کراچی میں کانگو وائرس سے ہلاکتیں چھ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں کانگو وائرس سے مزید دو ہلاکتیں ہوگئیں، پچپن سالہ خاتون اور 37 سالہ شخص خطرناک وائرس سے دم توڑ گئے، وائرس سے متاثرہ نورین سول ہسپتال میں زیر علاج تھی، متاثرہ شخص عبدالماجد نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا، دونوں متاثرہ افراد کورنگی کے رہائشی تھے، کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 421766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421766/کراچی-میں-کانگو-وائرس-سے-دو-افراد-زندگی-کی-بازی-ہار-گئے-ہلاکتیں-چھ-ہوگئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org