0
Thursday 27 Nov 2014 20:36

کراچی میں کانگو وائرس سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہلاکتیں چھ ہوگئیں

کراچی میں کانگو وائرس سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہلاکتیں چھ ہوگئیں
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جمعرات کو کانگو وائرس میں مبتلا دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ رواں برس کراچی میں کانگو وائرس سے ہلاکتیں چھ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں کانگو وائرس سے مزید دو ہلاکتیں ہوگئیں، پچپن سالہ خاتون اور 37 سالہ شخص خطرناک وائرس سے دم توڑ گئے، وائرس سے متاثرہ نورین سول ہسپتال میں زیر علاج تھی، متاثرہ شخص عبدالماجد نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا، دونوں متاثرہ افراد کورنگی کے رہائشی تھے، کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی۔
صحافی : میثم عابدی
خبر کا کوڈ : 421766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش