QR CodeQR Code

داعش پاکستان میں، اہم کمانڈر اسلام آباد سے گرفتار

4 Dec 2014 21:15

اسلام ٹائمز: سکیورٹی اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں کاروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے ایک اہم شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جہادی لٹریچر اور نوجوانوں کو ہپناٹائز کرنے والی سی ڈیز برآمد کرلیں۔


اسلام ٹائمز: پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے داعش کے ایک اہم کمانڈر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ گرچہ داعش کے کمانڈر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، مگر رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمانڈر پاکستان میں ہی نوجوانوں کو تربیت دیکر عراق اور شام بھیجتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمانڈر سے پنجاب اور اسلام آباد میں موجود نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل کی گئی ہیں، جس کی روشنی میں وفاق اور پنجاب کے کچھ شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کمانڈر کے قبضے سے لیپ ٹاپ،جہادی لٹریچر اور نوجوانوں کو ہپناٹائز کرنے والی سی ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 423371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423371/داعش-پاکستان-میں-اہم-کمانڈر-اسلام-آباد-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org