QR CodeQR Code

مسیحیوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالا جا رہا ہے، پاپائے روم

8 Dec 2014 11:36

اسلام ٹائمز: عراق کے مسیحی باشندوں کے نام اپنے ایک پیغام میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ انتہا پسند یہ چاہتے ہیں کہ خطے میں کوئی مسیحی آبادی موجود نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ مسیحی باشندوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات عراق کے ان مسیحی باشندوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی، جو اسلامک اسٹیٹ اور دیگر جہادی گروپوں کی وجہ سے جانیں بچانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں سے رخصتی پر مجبور ہو گئے۔ پاپائے روم نے اپنا یہ ویڈیو پیغام ایک فرانسیسی کارڈینل کے عراقی کردوں کے شہر اربیل کے دورے کے موقع پر جاری کیا۔ پوپ نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انتہا پسند یہ چاہتے ہیں کہ خطے میں کوئی مسیحی آبادی موجود نہ ہو۔ واضح رہے کہ عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ اور دیگر جہادی گروپوں سے بچتے ہوئے ہزاروں مسیحی اور ایزدی اقلیتی باشندے اپنے گھروں سے رخصتی پر مجبور ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 424028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424028/مسیحیوں-کو-مشرق-وسطی-سے-نکالا-جا-رہا-ہے-پاپائے-روم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org